8 جون 2015 - 14:58
شام: داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں کئی عام شہری جانبحق

شام میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسانی حقوق کے شامی مرکز کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان کے تھے- رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی صوبے حلب پر داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے، رات کے وقت ہونے والے حملوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے- جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں- شامی حکومت مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے شامی مرکز کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد صوبے کے شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں " دالی حسن " میں جاں بحق ہوئے- ان عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد تئیس ستمبر سے اب تک داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے عام شہریوں کی تعداد ایک سو اڑتالیس ہو گئی ہے جن میں اڑتالیس بچے اور بتّیس عورتیں شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲